معروف اداکارہ و میزبان عنبر خان نے اپنی طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں اﷲ کی ذات کے علاوہ اور کوئی ساتھ نہیں دیتا۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران عنبر خان نے بتایا کہ ماضی میں ان کے شوہر کے پاس مکان کا کرایہ دینے کے لیے پیسے نہیں تھے، ان کا کیس عدالت میں گیا اور اسی دوران طلاق کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے کیس ہار گئے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ عدالت نے انہیں صرف 24 گھنٹے دیے تھے کہ گھر سے جو کچھ لے جانا ہے وہ لے جائوں بصورتِ دیگر سامان ضبط ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے پریشانی کی حالت میں پولیس سے، مالک مکان سے سب سے التجا کی کہ کچھ پیسے رکھ لیں اور گھر خالی کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دیں لیکن کسی نے نہیں سنا اس وقت ایک دوست نے سمجھایا کہ بس اب کسی کے سامنے رونے کی ضرورت نہیں ہے۔عنبر خان نے ناظرین کو پیغام دیتے ہوئے مزید کہا کہ مشکل وقت میں اللہ پر اپنا بھروسہ رکھیں، وہ آزماتا ضرور ہے لیکن اپنے بندوں کا ہاتھ کبھی نہیں چھوڑتا۔واضح رہے کہ عنبر خان نے کم عمری میں شادی کی تھی اور شادی کے 20 برس بعد ان کی طلاق ہو گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی