i کھیل

مشی خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر ملالہ کو آڑے ہاتھوں لے لیاتازترین

June 03, 2024

اداکارہ مشی خان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفاک اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین میں معصوم بچوں کا بیدردی سے قتل کیا جارہا ہے اور ملالہ اداکاری میں مصروف ہیں۔مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے ملالہ یوسفزئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ملالہ کا گرل بن کر ہالی ووڈ کی کامیڈی ویب سیریز میں آرہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ بڑے ہی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ فلسطین میں معصوم بچوں کا بیرحمی سے قتل کیا جارہا ہے اور ہماری نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی غزہ کے لیے اپنی آواز بلند کرنے کے بجائے کا گرل بن کر گھوڑے پر سوار ہوکر اداکاری کررہی ہیں۔مشی خان نے ملالہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے اوپر تو بچوں، نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے حق کے لیے بولنے کی ذمہ داری عائد ہے لیکن آپ اپنے فرائض سرانجام دینے کے بجائے اداکاری کررہی ہیں، اگر آپ نے اداکاری ہی کرنی تھی تو پہلے ہی اس شعبے میں آجاتیں، نوبل انعام لینے کی کیا ضرورت تھی۔مشی خان نے مزید کہا کہ ملالہ آپ جو کررہی ہیں یہ بہت شرم کی بات ہے، آپ کو سوچنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی