i کھیل

مرحوم اہلیہ سے آخری دنوں میں سچا پیار ہو گیا تھا'عرفان موتی والاتازترین

July 04, 2024

باصلاحیت فنکار عرفان موتی والا لائیو شو کے دوران اپنی اہلیہ کے آخری دنوں کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران عرفان موتی والا نے اپنی مرحوم اہلیہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ میری اہلیہ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 9 سال 2 ماہ 1 دن ہو گیا ہے، جب اہلیہ کا انتقال ہوا تو میرا ایک بیٹا اور بیٹی تھی، اہلیہ کی موت اچانک نہیں ہوئی تھی، ان میں کینسر کی تشخیص سامنے آئی تھی،میں نے اہلیہ سے اس بات کو چھپایا تھا۔عرفان موتی والا کا مزید کہنا تھا کہ مرحومہ میں کینسر کی تشخیص سے قبل ہی مجھے اپنی اہلیہ سے سچی محبت ہو گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلیہ کے انتقال سے 7 ماہ قبل معلوم ہو گیا تھا کہ میری اہلیہ کو کینسر ہے، میں نے اہلیہ کی 7 ماہ خدمت کی، اس دوران اللہ نے مجھے اہلیہ کی خدمت اور اس سے عشق کرنے کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے اور بیٹی کو بہت پیار سے پالا ہے، ہمارا رشتہ بہت مضبوط ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی