i کھیل

مردوں کے فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں میں جھگڑا، بیچ بچا کرانے والی خاتون ریفری زخمیتازترین

July 28, 2026

مردوں کے فٹبال میچ کے دوران جھگڑاتے کھلاڑیوں کے درمیان بیچ بچا کرانے والی خاتون ریفری زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی کلب میٹز اور نیدرلینڈز کے کلب فارچیونا اسٹارڈ کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ فٹبال میچ میں اس وقت غیرمتوقع صورتحال پیدا ہوگئی جب کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران خاتون ریفری میتھلڈ ڈیمونکے زخمی ہو گئیں۔میچ کے 40ویں منٹ میں جرسی کھینچنے کے واقعے پر دونوں ٹیموں کے دو کھلاڑی آمنے سامنے آ گئے جس کے بعد دیگر کھلاڑی بھی تنازع میں شامل ہوگئے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے 26 سالہ ریفری نے مداخلت کی تاہم اس دوران وہ زمین پر گر پڑیں اور انہیں چوٹ بھی آئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی