بولڈ بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے کہا کہ سروائیکل کینسر کی آگاہی کے لیے اپنی موت کا ڈرامہ کرنا ان کے لیے بہت بھیانک ثابت ہوا۔صحافی نے ماڈل سے سوال کیا کہ'مرنے کے بعد کیسا محسوس ہورہا ہے جس پر انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں نے یہ ایک مقصد کے لیے کیا تھا، لوگوں کو وہ چیز ابھی تک سمجھ نہیں آئی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس اقدام کی بدولت گائوں میں بیٹھی خواتین کو بھی سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی ہے لیکن لوگ سمجھتے نہیں ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پونم نے کہا کہ یہ میرے لیے انتہائی بھیانک تھا، میں کہتی ہوں کوئی تو سمجھو کہ میں نے یہ ایک مقصد کے لیے کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں بیان نہیں کرسکتی کہ میں کس طرح اس پورے فیز سے گزری ہوں۔یاد رہے کہ تنازعات کا شکار اداکارہ کے انسٹاگرام اکائونٹ سے فروری 2024 میں ان کی موت کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم صرف ایک روز بعد ہی انہوں نے اپنی موت کے ڈرامے کا ڈراپ سین کرتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔موت کے اس ڈرامے کے بعداداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں آگاہی پھیلانے کے لیے کوئی بہتر راستہ اختیار کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی