اداکارہ مہوش حیات نے عید الاضحی کیلئے تیار ہوتے ہوئے کوک اسٹوڈیو کے گانے بلاک بسٹر پر رنگ جما دیے۔مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی عید لک کی ویڈیو دیر سے اپلوڈ کی۔ اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میںعید وائبز مس ہیں لکھ کر اپنے پرستاروں کیلئے عید لک جاری کیا۔ویڈیو میں اداکارہ کو آئینے کے سامنے بیٹھے عید کیلئے تیار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو کی ابتدا میں مہوش جیز پہنی شیشے کے سامنے اپنی جیولری ڈیسائڈ کررہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ وہ کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین گانے بلاک بسٹرپر لِپ سنک کرتے ہوئے میک اپ بھی کرتی جارہی ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں مہوش حیات میک اپ مکمل کرتے ہی پلک جھپکتے اپنی عید کی سفید انار کلی پشواس میں ملبوس نظر آتی ہیں جس میں وہ مداحوں کو اپنی شوخ و چنچل ادائیں بھی دکھاتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مہوش حیات کے عید لک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے جو سادہ ہونے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی