انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹارزکیمرون نوری اور ڈین ایوانز مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 5-7اور 6-7(3-7)سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ایک اور میچ میں آسڑیا کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین آفنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برطانوی حریف ڈین ایوانز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6اور 4-6سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی