i کھیل

ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں، خلیل الرحمان قمرتازترین

August 01, 2024

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی، جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں۔اپنی درخواست میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ملزمان نے مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹور لی، انہوں نے رقم دینے سے انکار پر نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا، کارروائی کی جائے۔دوسری جانب اس حوالے سے سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ انہیں درخواست مل چکی ہے، تحقیقات جلد شروع کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی