i کھیل

ملتان ٹیسٹ کے دوران ابرار احمدبخار میں مبتلاتازترین

October 10, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دئیے لیکن چوتھے روز وہ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں نہیں آئے۔ابرار احمد نے 35 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ چوتھے دن میں داخل ہوگیا ہے، پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی