i کھیل

مکمل مرد اور خود سے زیادہ کمانے والے سے شادی کروں گی، کومل عزیزتازترین

August 02, 2024

اداکارہ و ماڈل کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ وہ مکمل مرد، خود سے زیادہ کمانے والے اور کامیاب شخص سے شادی کریں گی تاکہ ان کی شادی کامیاب ہو۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی شادی نہ ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ انہوں ںے ہونے والے شوہر سے متعلق اعلی سطح کی ترجیحات طے کر رکھی ہیں۔کومل عزیز کے مطابق شادی بہت اچھی چیز ہے، ہر کسی کو کرنی چاہیے اور وہ بھی کریں گی لیکن فی الحال انہیں ان کی پسند کا لڑکا نہیں مل رہا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی سوچ ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ان سے زیادہ پڑھا لکھا، کامیاب، کاروباری ہو، ان سے زیادہ روحانی اور شخصی طور پر بہتر ہو، کیوں کہ اگر وہ ان سے تمام باتوں میں کم ہوگا تو شاید وہ ان کی اس طرح عزت نہ کرپائیں گی، جس طرح شوہر کی عزت کی جانی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر لڑکیاں اپنے ہونے والے شوہروں سے متعلق شرائط رکھنا شروع کریں گی تو ملک کی معیشت بہتر ہوگی، لڑکے ہونے والی بیویوں کی خاطر اچھی کمائی کرنے لگیں گے۔کومل عزیز کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر مکمل مرد اور وجاہت رکھتا ہو

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی