i کھیل

مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجکر 15 منٹ پر پیغام دیا، انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے پہنچنا ہے، ایشلے نوفکےتازترین

September 08, 2026

پاکستان کے فاسٹ بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے صبح 3 بج کر 15 منٹ پر پیغام دیا، آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں۔برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈ پر پریس کانفرنس میں ٹیم پاکستان کے فاسٹ بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ دوران سیریز کھلاڑیوں کا تبدیل ہونا، کسی بھی لحاظ سے حوصلہ افزا نہیں، البتہ ہمارا فوکس صرف کھیل پر ہے اور میرا کھلاڑیوں کو بھی یہی مشورہ ہے، وہ اس بات کو سمجھتے ہیں۔آسٹریلیا کیلئے ایک ون ڈے اور 2 ٹی20 کھیلنے والے 49 سال کے فاسٹ بولنگ کوچ کہتے ہیں کہ ایجبسٹن کی پچ پر گھاس ہے، لیکن ابھی ایسا کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہی پچ ٹیسٹ کے دوران ہوگی، مطلب ٹیسٹ کی پچ پر گھاس رکھی جائیگی یا نہیں۔ایشلے نوفکے نے پاکستان ٹیم کے کمبی نیشن کے سوال پر جواب دیا، یہ تھوڑا جلدی کیا جانے والا سوال ہے، ٹاس سے پہلے اس بارے میں بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی