معروف اداکارہ حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں کوئی بھی شادیوں پر نہیں بلاتا جب کہ ان کی قریبی ساتھی اداکارائوں نے بھی انہیں شادی پر مدعو نہیں کیا۔اداکارہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر کلپ کچھ عرصہ پرانا ہے، جس میں انہوں نے میزبان میرا سیٹھی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان سے بھی شکایت کی تھی کہ انہوں نے بھی انہیں شادی میں نہیں بلایا۔حرا مانی نے معصومیت سے کہا کہ انہیں کوئی بھی شادیوں میں نہیں بلاتا، شاید اداکارائیں انہیں اپنا دوست نہیں سمجھتیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں نہ صرف میرا سیٹھی بلکہ سجل علی، سارہ خان اور اقرا عزیز نے بھی شادی پر نہیں بلایا۔حرا مانی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں پتا کہ انہیں لوگ شادیوں پر کیوں نہیں بلاتے، شاید وہ انہیں اپنا دوست نہیں سمجھتے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں شادیوں پر جانے کا شوق ہوتا ہے لیکن کوئی انہیں شادیوں پر نہیں بلاتا۔حرا مانی نے مزید کہا کہ جنہوں نیانہیں شادیوں پر نہیں بلایا، وہ ان سب کو اپنے بیٹے مزمل کی شادی پر بلائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی