اداکارہ زارا شیخ نے کہا کہ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں، مجھے جب تک سکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیں آتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فلم میری پہچان ہے، میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں، جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی