اداکارہ ثمن انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کے لیے مسجد میں اعلان کروایا گیا تھا کہ لڑکی دستیاب ہے، شادی کے خواہشمند افراد رابطہ کر لیں۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ثمن انصاری نے بتایا کہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے امریکا سے کینیڈا گئی تو وہاں نانا نانی نے کہا کہ اس کی شادی کروادیتے ہیں، مسجد میں اعلان کروایا گیا کہ لڑکی آئی ہوئی ہے اور وہ پڑھ رہی ہے، لڑکی شادی کے لیے دستیاب ہے، خواہشمند افراد رابطہ کر لیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہاں کمیونٹی میں مساجد کے ذریعے ہی رشتوں کے اعلان کروائے جاتے تھے، اس وقت سوشل میڈیا بھی نہیں تھا نہ ہی میرے پاس موبائل تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بڑوں کی رضامندی سے انہوں نے کم عمری میں شادی کی جو کہ 16 سال چلی لیکن پھر ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی