i کھیل

میری شادی غلط وقت اور غلط لوگوں میں ہوئی' فردوس جمالتازترین

September 18, 2024

معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا اپنی شادی کو قرار دے دیا۔حال ہی میں سینئر اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر، نجی زندگی اور ملک میں بطور فنکار کے تجربات پر روشنی ڈالی۔ اس دوران انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا بتاتے ہوئے کہا کہ میں تو ماں کی گود میں بھی آرٹسٹ تھا لیکن میری شادی غلط لوگوں اور غلط وقت پر ہوئی۔ انہوں نے کہا اگر میں نے کسی ایسے شخص سے شادی کی ہوتی جو فنکار ہوتا یا کسی ایسے خاندان سے تعلق رکھتا تو وہ مجھے بہتر انداز میں سمجھ سکتا تھا۔ میری زندگی بالکل مختلف ہوتی۔ صرف غلط شادی نے مجھے تنہا اور ایک انٹروورٹ شخص بنا دیا۔اسی بات پر انہوں نے وضاحت بھی پیش کی کہ مجھے یہ افسوس نہیں کہ میری شادی وہاں کیوں ہوئی بلکہ اگر آرٹسٹ ساتھی ملتا تو میرا ہنر مزید نکھرتا۔فردوس جمال نے واضح کیا کہ میں اپنی شادی اور بچوں سے خوش ہوں اور سب سے زیادہ خوشی بڑے بیٹے حمزہ جمال کی پیدائش پر ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی