سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے اپنی فٹنس بارے کہا ہے کہ اس کا راز میرے جینز میں ہے۔ سوبز انڈسٹری میں 40 سال گزارنے کے باوجود آج بھی جواں نظر آنے والی روبینہ اشرف نے ایک ٹی وی پروگرام میں ایک مداح کے سوال کے جواب میں اپنی فٹنس سے متعلق کہا کہ میں خود بھی نہیں جانتی کہ میں اتنی فٹ کیسے ہوں، یہ میری جین میں ہے کہ میں اس عمر میں بھی فٹ ہوں، ہم فنکاروں کو ٹی وی پر بھی دِکھنا ہوتا ہے تو اس لیے ہمیں فٹ رہنے کے لیے کچھ محنت بھی کرنی پڑتی ہے، ہم فٹ رہنے کے لیے محنت کرتے ہیں۔اداکارہ نے شو کے دوران فٹ رہنے کے پیچھے چھپی محنت اور طریقوں پر بات کرنے سے گریز کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی