معروف اداکارہ سحر خان کو بھارت سے شادی کی پیشکش موصول ہوگئی۔اداکارہ آج کل اپنے ڈرامہ سیریل جفا میں عندلیب کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ عثمان مختار کی دلہن بن گئیں ۔ اس موقع پر اداکارہ نے دلہن بنی چند دلکش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ان تصویروں کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ یہ الوداع نہیں ہے جو تکلیف دیتا ہے، اصل تکلیف دہ تو فلیش بیکس ہیں جو بعد میں پیچھا نہیں چھوڑتے۔سحر خان کی اس پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے انکی تعریفوں کی لائن لگادی۔انہی کمنٹ کرنے والوں میں ایک وسیم نامی بھارتی شخص بھی تھا جس نے لگے ہاتھوں سحر کا رشتہ ہی مانگ لیا۔وسیم نامی صارف نے لکھا کہ ایک بار میرے رشتے کا انتظار ضرور کرنا، میں انڈیا سے ہوں، پاکستان آنے کے سارے انتظامات چل رہے ہیں ، ایک بار مل لیں اگر اچھا نہ لگوں تو پھر کسی سے بھی کرلینا شادی۔ہزاروں کمنٹس کے بیچ سحر خان نے اس کمنٹ کے جواب میں جی جی جرور(ضرور) لکھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی