گزشتہ برس مئی میں غیر ملکی شخص سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ مدیحہ امام نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ ان کے شوہر ہندو نہیں ہیں۔مدیحہ امام نے شادی کی پہلی سالگرہ پر حال ہی میں انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ مختصر ویڈیو شیئر کی، جس پر جہاں شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔مداحوں نے ایک بار پھر مدیحہ امام کی پوسٹ پر نفرت انگیز کمنٹس کرتے ہوئے انہیں غیر ملکی اور غیر مسلم شخص سے شادی کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا جب کہ ان کی حمایت بھی مداح آگئے، جنہوں نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ نے مسلمان شخص سے شادی کی۔ اس بحث پر اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ وہ لاکھوں بار پہلے بھی واضح کر چکی ہیں کہ ان کے شوہر ہندو نہیں ہیں۔مدیحہ امام نے مزید لکھا کہ ان کا نکاح بھی ہوا تھا اور اب براہ مہربانی کرکے ایسی باتیں کرنا بند کرکے پرسکون ہوجائیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے صارفین سے التجا کی کہ وہ کسی کے بھی عقائد، رنگ اور نسل پر تنقید کرنا یا سوال اٹھانا بند کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی