حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ اور سابق وی جے انوشے اشرف نے نکاح کے بعد اپنے شوہر کے سوشل میڈیا سے متعلق بیان جاری کردیا۔ اچانک شادی پر اداکارہ نے مداحوں کے تجسس کو ختم کرنے کیلئے انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہمسفر کی منہ دکھائی کرتے ہوئے جلد تصاویر اپلوڈ کرنے کا وعدہ کیا۔شہاب رضا مرزا نامی شخص کی مزید تفصیلات تو سامنے نہ آسکیں لیکن اسی کے ساتھ کئی مداحوں نے انکے سوشل میڈیا اکائونٹس کی تلاش شروع کردی۔اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشے اشرف نے اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو بتایا کہ،انکے شوہر کا کوئی سوشل میڈیا اکائونٹ نہیں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر چہ میرے شوہر کا کوئی اکائونٹ نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی