ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے ارشد ندیم کے لیے سونے کے تاج کا اعلان کیا، زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کا نام ارشد ندیم اسٹیڈیم رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوادیا۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی