i کھیل

میچ سے قبل اعظم خان کو کال پر کہا تھا کہ اگر پرفارم نہیں کرو گے تو تمہاری فٹنس پر بات آئیگی، شاداب کو خود کال اور میسجز کرکے ان کی غلطیوں کیتازترین

June 07, 2024

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میچ سے قبل اعظم خان کو کال پر کہا تھا کہ اگر پرفارم نہیں کرو گے تو تمہاری فٹنس پر بات آئیگی جب کہ شاداب کو خود کال اور میسجز کرکے ان کی غلطیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ٹپس بھی دیں تھی۔ امریکا سے میچ میں شکست کے بعد نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے بتایا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی مشکل وقت سے گزرہا ہو میں اسے بطور سینئر کال کرتا ہوں، کئی عرصے سے دیکھ رہا ہوں اعظم پر سوشل میڈیا پر بہت تنقید ہورہی ہے، میں ابھی انگلینڈ میں ہوں، اعظم خان کو کالز بھی کی، ان کو فون پر میرا یہی میسج تھا کہ آپ پرفارم نہیں کرو گے تو آپ کی فٹنس پر بات آئے گی، یہ بات میں اعظم سے 8،9سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ آپ اپنی فٹنس بہتر کریں۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے بتایا کہ انگلینڈ سے آخری میچ کے دوران میں نے خود شاداب کو کالز ، میسج اور ویڈیو کالز کرکے ان کی غلطیاں بتائیں،میں نے شاداب سے کہا تھا کہ مجھے آ پ میں پہلے والا شاداب نظر نہیں آرہا، میں نے شاداب سے پریکٹس کی ویڈیوز بھی منگوائی تھیں، ویڈیو دیکھنے کے بعد میں نے شاداب کو ٹپس دی تھیں اس کے بعد شاداب نے مجھے کہا تھا کہ ان کی بولنگ اور بیٹنگ میں بہتری آئی ہے، میں نے شاداب سے کہا تھا کہ آپ نے اب آگے بھی اسی پلان کو لے کر چلنا ہے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ یہی ہمارے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ہی پرفارم کرنا ہے، ہمیں ابھی ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی، پھر چاہے وہ بابراعظم ہوں یا کوئی بھی کھلاڑی ہو ، ہم ورلڈکپ کے بعد ان کھلاڑیوں کی غلطیاں نکالتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی