i کھیل

میچ میں ناخوشگوار واقعہ، رونالڈو کا کچھ شائقین پر تاحیات پابندی کا مطالبہتازترین

September 14, 2026

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ کے کچھ شائقین پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہفتے کو سعودی عرب کے شہر بریدہ میں التعاون اور الہلال کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔سعودی پرو لیگ کے میچ کے دوران پرتگالی فٹ بالر روبن نیوس کو ان کے سابق مرحوم ساتھی فٹبالر دیوگو ژوتا کا حوالہ دیتے ہوئے نعرے لگائے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں کرسٹیانو رونالڈو نے تبصرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نعرے لگانے والے شائقین کو فٹ بال اسٹیڈیمز میں داخلے سے تاحیات روک دینا چاہیے۔میچ میں الہلال نے التعاون کو 0-6 سے شکست دی، روبن نیوس نے 75 منٹ کا میچ کھیلا، جس کے بعد انہیں متبادل کھلاڑی سے تبدیل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ دیوگو ژوتا اور ان کے بھائی آندرے سلوا 3 جولائی 2025 کو شمال مغربی اسپین کے علاقے زامورا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی