معروف اداکار سید جبران کی اہلیہ عفیفہ جبران نے کہا ہے کہ میں اپنے شوہر کی اکلوتی بیوی، گرل فرینڈ، بیسٹ فرینڈ اور سب کچھ ہوں۔حال ہی میں اداکار سید جبران نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ عفیفہ جبران کی انسٹااسٹوری ری شیئر کی جس میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا۔ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ شوہر کی گرل فرینڈز سے نمٹنے کا طریقہ بتائیں۔ صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عفیفہ نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ شوہر کی گرل فرینڈز سے کیسے نمٹتے ہیں کیونکہ میرے شوہر سید جبران کی کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔ میں ان کی اکلوتی بیوی، گرل فرینڈ، بیسٹ فرینڈ اور سب کچھ ہوں، الحمد اللہ۔اہلیہ کی مذکورہ انسٹااسٹوری کو اداکار نے ری شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ دیکھ لیں سب۔واضح رہے کہ سید جبران اور عفیفہ جبران کی شادی 2011 میں ہوئی اور ان کے تین بچے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی