i کھیل

محمد رضوان کی جانب سے مبینہ بیٹنگ ویب سائٹ کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز کا موقف سامنے آگیاتازترین

March 17, 2023

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن میں کپتان محمد رضوان کی جانب سے مبینہ بیٹنگ ویب سائٹ کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز کا موقف سامنے آگیا،قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرنچائز کے چیف آپریٹنگ آفیسر حیدر اظہر نے کہا کہ مذکورہ کمپنی 2، 3 برس سے پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کررہی ہے، تمام ضروری کارروائی پوری کرنے اور بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ہی کنٹریکٹ کیا گیا تھا،اگر ہمارا کوئی پلیئر اسے مناسب نہیں سمجھتا تو ہمیں اس کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، ملتان سلطانز کا اسکواڈ فیملی کی طرح ہے،دوسری جانب پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ محمد رضوان کے کٹ اسپانسر کا لوگو چھپانے کے معاملے سے آگاہ ہیں مگر یہ فرنچائز اور اسپانسر کمپنی کا معاملہ ہے، بورڈ کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ملتان سلطانز ٹیم کی انتظامیہ سے رابطے کی کوشش ناکام رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی