i کھیل

محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر بیٹر ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئےتازترین

August 23, 2024

محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر بیٹر ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ، انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا ،محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3چھکے اور 11 چوکے شامل تھے ، پاکستان کی طرف سے بطور وکٹ کیپر بیٹر ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز تسلیم عارف کو حاصل ہے، انہوں نے 1980میں فیصل آباد میں آسٹریلیا کے خلاف 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، امتیاز احمد دوسرے نمبر پر ہیں ، انہوں نے 1955 میں لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف 209 رنز بنائے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی