i کھیل

محمد عامر نے ریورس سوئنگ سیکھنے میں مدد دی، جواد اللہتازترین

April 03, 2024

متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کے ابھرتے اسٹار محمد جواد اللہ کو حال ہی میں اختتام پذیر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں عالمی کے عظیم کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ وہ خاص طور پر پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ گزارے گئے وقت کو بہت پسند کرتے ہیں انہوں نے عامر کو اپنا "رہنما" قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ریورس سوئنگ پر کام کررہا ہوں اور محمد عامر نے اس ضمن میں مجھے بہت رہنمائی کی میں خوش قسمت تھا کہ مجھے ان کی مہارت سے سیکھنے کا موقع ملا۔ تاہم اس کے لئے ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے وہ ہرسیشن میں بہتر ہورہے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں فاسٹ باولرز کبھی کبھار درمیانی اور ڈیتھ اوورز میں جدوجہد کرتے ہیں اس لیے میری رائے میں ریورس سوئنگ ہمارے لیے بہت اچھا آپشن ہے۔محمد جواد اللہ نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے پرجوش سیزن 2 کے دوران شارجہ واریئرز کے بولنگ لائن اپ میں ایک ابھرتے کھلاڑی کے طور اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا اختتام ہفتہ 17 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر محمد جواد اللہ نے سیزن کا اختتام صرف 8 میچوں میں 10 وکٹوں کے ساتھ کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں مسلسل دوسرے سیزن میں "بہترین یو اے ای پلیئر" اعزاز کا مضبوط امیدوار بنادیا۔ محمد جواد اللہ نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف دلچسپ میچ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 3 وکٹیں حاصل کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی