سپن بالنگ آل رانڈر مچل سینٹنر کو وائٹ بال فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق 32 سالہ مچل سینٹنر کو باضابطہ طور پر مستقل کپتان بنادیا گیا ہے، وہ کین ولیمسن کی جگہ لیں گے جو ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد دستبردار ہو گئے تھے۔مچل سینٹنر 243 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔اس سے قبل مچل سینٹنر 24 ٹی 20 اور 4 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، وہ فل ٹائم وائٹ بال کپتان کی ذمہ داریاں دورہ سری لنکا میں سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے دسمبر کے آخر میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کی فروری میں پاکستان میں سہ فریقی سیریز بھی شیڈول ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ لے گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی