i کھیل

ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ 11اپریل سے امریکا میں شروع ہوگاتازترین

April 09, 2024

ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ 11اپریل سے امریکی ریاست جارجیا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ 2024کا 88واں ایڈیشن اور 2024میں منعقد ہونے والے مردوں کی چار بڑے گالف ٹورنامنٹس میں سے پہلا میگا ایونٹ ہے۔یہ ٹورنامنٹ پہلی بار 1934میں کھیلا گیا تھا، میزبان گالفر ہارٹن سمتھ نے جیتا تھا۔ ٹورنامنٹ 72ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ایونٹ میں سپین سے تعلق رکھنے والے گالفر جان راحم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔سب سے زیادہ ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ جیتنے کا ریکارڈ امریکی گالفر جیک نکلوس کے پاس ہے، جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران سب سے زیادہ 6مرتبہ ٹورنامنٹ جیتا۔ٹورنامنٹ کے لئے 32لاکھ 40ہزارڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔11اپریل سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4روز تک جاری رہنے کے بعد 14اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی