معروف اداکارہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کو بھارتی کپور فیملی سے تشبیہ دے دی۔حال ہی میں انہوں نے نجی ڈیجیٹل چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیریئر، نجی زندگی، بھارت میں کام کے تجربے سمیت مختلف امور پر دل کھول کر گفتگو کی۔دورانِ گفتگو انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ویسا ہی ہے جیسے بھارت میں کپور فیملی ہے۔مومل شیخ کا کہنا ہے کہ جاوید شیخ اور سلیم شیخ بھائی ہیں، اسی طرح بہروز سزواری میرے پھوپھا ہیں، اگر دیکھیں تو شیخ فیملی اور سبزواری فیملی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اسی طرح ہیں جس طرح بالی ووڈ میں کپور فیملی ہے، یہ اسی طرح کامیاب اور شہرت رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہ کہا کہ شہرت کے باوجود بھی والد اور سلیم چاچا کبھی کپورز کی طرح برتا نہیں کرتے، کوئی اقربا پروری نہیں ہے اور وہ کسی کو کبھی کام کے لیے کوئی کال نہیں کریں گے، ہم نے انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنائی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی