i کھیل

ہمارا بیٹا ہر طرح سے خوش، اسے کوئی ذہنی پریشانی نہیں، عمران اشرفتازترین

June 20, 2024

معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے کہا ہے کہا ہے کہ ان کا بیٹا روہم ہر طرح سے خوش ہے اور اسے کوئی ذہنی پریشانی نہیں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں روہم سے بہت لگا رکھتا ہوں، اولاد دنیا کی سب سے بڑی نعمت اور قیمتی چیز ہے، اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ میں اور روہم کی والدہ (کرن اشفاق)مل کر بیٹے کی پرورش کر رہے ہیں اور ہمارا بیٹا ہر طرح سے خوش ہے، اسے کوئی ذہنی پریشانی نہیں ہے۔عمران اشرف کا کہنا تھا کہ میں روہم کو اپنے ساتھ شوٹنگ سیٹ پر بھی ساتھ لے جاتا ہوں، روہم میری زندگی ہے اس لیے اس کی دیکھ بھال کرنا مشکل نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی