i کھیل

ہمارے پاس چیمپئن پلیئرز ہیں، اس مرتبہ اچھا پرفارم کریں گے، شاداب خانتازترین

February 17, 2024

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں ان کی پرفارمنس پر ٹھیک تنقید ہوئی۔ پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آل رانڈر کا کردار ہوتا ہے، آج کل آل رانڈر سے ہی اچھا کمبینیشن بنتا ہے، دبا ہوتا ہے ایسا نہیں ہے کہ دفاع کبھی نہیں ہوتا، مجھ پر تنقید درست تھی، میں اچھا پرفارم نہیں کر رہا تھا۔ شاداب نے کہا کہ وہ ماضی کا حصہ ہے، اب اچھے مائنڈ سیٹ کے ساتھ آیا ہوں، غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، ہم ماضی میں دبا میں اچھا نہیں کھیل سکے، ہمارے پاس چیمپئن پلیئرز ہیں اس مرتبہ اچھا پرفارم ہو گا، ہمیں ماضی میں انجریز کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکا، اس سے پہلے میں اچھا کھیل رہا تھا، مجھے خود پر اعتماد ہوتا ہے اور یقین بھی ہوتا ہے میں اچھا کم بیک کروں گا، ہمیں ٹیم کی حیثیت سے اچھا کھیلنا ہے۔ آل راونڈر نے کہا کہ لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن ہے وہ اچھا کر رہے ہیں تو دو بار جیتے ہیں، سب ٹیموں نے بھرپور تیاری کی ہے، پی ایس ایل میں اچھے میچز ہوں گے، اس لیگ میں سب دلچسپی لیتے ہیں دوستوں سے مقابلہ ہوتا ہے، اگر ہار جائیں تو سارا سال باتیں سننا پڑتی ہیں۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر زکے خلاف اچھا میچ ہو گا، لاہور ہوم گرانڈ پر کھیل رہی ہے، شاہ برادرز میں بہت ٹیلنٹ ہے ان سے بڑی امیدیں ہیں، نسیم شاہ کے حوالے سے صبر سے کام لینا ہو گا وہ انجری سے واپس آ رہے ہیں، ہمیں کھلاڑیوں پر زیادہ دبا ونہیں ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ سپر فٹ لگ رہا ہے، امید ہے پہلے کی طرح کھیلیں گے، کولن منرو اور ایلکس ہیلز ہمارے ساتھ کھیل رہے ہیں، ٹائمل ملز ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کرتے ہیں اور ہمیں ڈیتھ اوورز میں بولر کی ضرورت تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی