i کھیل

ہمارے بچے دین اسلام ہی اپنائیں گے' مذہب سے متعلق سوال پر حسن اور سنیتا کا جوابتازترین

July 10, 2024

معروف اداکار حسن احمد نے اپنے بچوں کے مذہب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر تفصیلی جواب دیا ہے۔حال ہی میں اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ، اداکارہ و سپر ماڈل سنیتا مارشل نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس دوران حسن احمد اور سنیتا مارشل نے اپنے مختلف مذاہب، بین المذاہب شادی اور بچوں کے ماضی سے متعلق بات کی۔اداکار حسن احمد کا کہنا تھا کہ میرے بچے دینِ اسلام کے ہی پیروکار بنیں گے، میرا نہیں خیال کہ میرے بچے مسیحیت اختیار کریں گے۔دوسری جانب اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ہمارے بچوں کے مذہب سے متعلق معاملات بہت آسان ہیںشادی سے قبل ہی میں نے یہ فیصلہ لیا تھا کہ ہمارے بچے دو مختلف مذاہب کے درمیان لٹکنے کے بجائے ایک مذہب کے پیروکار ہوں گے اور بچے اپنے والد کا ہی مذہب اپنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں حسن احمد کا کہنا تھا کہ اگر میرے بچے اسلام کے بجائے مسیحیت کے پیروکار بنتے ہیں تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟ میں نے اس سوال کی تیاری کر رکھی ہے، مگر مجھے یقین ہے کہ ایسا ہوگا ہی نہیں' اگر ایسا ہوجاتا ہے تو میں اپنے بچوں پر غصہ نہیں کروں گا بلکہ میں اِن سے دلائل کے ساتھ بات کروں گا کیوں کہ میری بیٹی بہت ذہین اور دلائل مانگنے والی بچی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی