i کھیل

ہمارے ہاں جس طرح کپتان تبدیل ہوتا ہے اسکا اثر کھلاڑیوں پر پڑتا ہے،مصباح الحقتازترین

April 05, 2024

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کپتان کی تبدیلی کا انداز بڑا ناخوشگوار ہوتا ہے جس کا کھلاڑیوں پر اثر پڑتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جس طریقے سے کپتان تبدیل کیا گیا وہ پہلے بھی غلط تھا اور اب بھی غلط ہے، ہمارے ہاں کپتانی کی تبدیلی بڑے ناخوشگوار طریقے سے ہوتی ہے اور اس کا اثر کھلاڑیوں پر پڑتا ہے۔ انہوں نیکہا کہ ہمارے پاس سب اسٹار کھلاڑی ہیں، بابراعظم بھی اسٹار ہیں اور شاہین آفریدی بھی اسٹار ہیں، ہماری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں کہ وہ اچھا پرفارم کریں۔ دوسری جانب کوچز کے انتخاب کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوچ ملکی لائیں یا غیر ملکی، پہلے یہ دیکھیں کہ ٹیم کو کس کی ضرورت ہے کوچ کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ یہ نہ دیکھیں کہ بس ہم نے غیر ملکی کوچز کو لانا ہیں یا ملکی کوچز کو لیں گے، یہ دیکھیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کس کوچ کی ضرورت ہے اور کون بہترین ثابت ہو سکتا ہے اور ٹیم کو سنبھال سکتا ہے ۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کہ اگر ملکی اور غیر ملکی کوچز مل کر کام کام کریں گے تو اس کا فائدہ ہو گا اس سے ہمارے کوچز کی ڈیولپمنٹ بھی ہو گی اور غیر ملکی کوچز کو ملکی کوچز سے مدد مل سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی