اداکارہ حرا مانے نے اپنے شوہر و اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کی جانب سے پیسوں کا حساب مانگنے کا انکشاف کردیا۔حرا مانی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی آواز میں گنگناتی بھی دکھیں۔ویڈیو میں حرا مانی نے کہا کہ آج مانی نے مجھ سے حساب مانگا ہے کہ پورے مہینے میں جو بھی خرچہ کیا ہے اس کی فہرست بنا کر دو۔یہ کہنے کے بعد حرا مانی نے اپنے ڈرامے جان سے پیارا جونی کے اوریجنل ٹریک سانگ تو مجھ میں بچا ہی نہیں گنگنانا شروع کردیا۔حرا مانی یہ گانا گاتے گاتے کسی کام میں مصروف بھی نظر آئیں اور گانے کے الفاظ کو اپنی نازک صورتِ حال کے مطابق بدلتے ہوئے یہ گاتی سنائی دیں کہ میرے پاس پیسے بچے ہی نہیں، سب کے گھر کا یہی حال ہے، مہینے کے آخر میں پیسے بچے ہی نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی