مانچسٹر ڈویژن فور کرکٹ لیگ میں فرینڈز یونایٹڈ کلب مانچسٹر نے ایسٹن لیڈی سمتھ کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر لیگ میں دوسری پوزیشن پر جگہ بنا لی۔ مانچسٹر میں جاری ڈویژن فور کرکٹ لیگ میں ایسٹن لیڈی سمتھ کلب 138رنز پر آوٹ ہوا۔ ساجد سلیمی 49، بیسل جارج 28رنز بنا کر آوٹ ہوے۔ یونایڈ فرینڈز کلب کے محمد عابدسہیل نے شاندار باولنگ کرواتے ہوے 23رنز دیکر چھ، ساحل مختار نے دو جبکہ تنویرمحمود اور ثاقب بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں یونایڈ فرینڈز کلب نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان کے پورا کرلیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے رمیز عالم نے 43، قاضی وقاص نے 29، اعزازشاہ 25، ثاقب بٹ نے 22رنز سکور کے۔ مانچسٹر ڈویژن لیگ کے میچز آندہ ماہ تک جاری رہینگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی