i کھیل

مایوس کن کارکردگی،قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ متوقعتازترین

October 04, 2024

قومی کرکٹرز کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2023-24کے لیے 4 کیٹیگریز میں 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے منتخب کیا تھا ان کرکٹرز کے معاہدے 30 جون 2024 کو ختم ہو چکے ہیں۔تاحال کرکٹ بورڈ نے 25-2024 کے سینٹرل کنٹریکٹ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا، البتہ اطلاعات ہیں کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی جا رہی ہے۔"اے" کیٹیگری میں پچھلے سال کی طرح بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی ہی رہیں گے اور یہاں کسی نئے نام کا کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب ٹیسٹ کپتان شان مسعود "بی" کیٹیگری تک محدود رہیں گے، ان کے ساتھ اس کیٹیگری میں نسیم شاہ، فخر زمان اور شاداب خان کی جگہ پکی ہے۔البتہ پچھلے سینٹرل کنٹریکٹ میں "بی" کیٹیگری کا حصہ بننے والے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بالر حارث رف کا "بی" کیٹیگری میں رہنا ناممکن ہے۔اسی طرح آل راv,نڈر محمد نواز کا نام بھی "بی" کیٹیگری کا حصہ نہیں ہو گا۔"سی" کیٹیگری میں عبداللہ شفیق برقرار رہیں گے البتہ یہاں ان کے ساتھ صائم ایوب، سعود شکیل، اسامہ میر اور میر حمزہ کی شمولیت متوقع ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل اس وقت کے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے مطالبات تسلیم کروانے والے کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں مراعات اور مالی فوائد پچھلے کنٹریکٹ کے تناظر میں بڑھنے کا فی الحال امکان بہت کم ہے اور اس کی وجہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی کا گراف نیچے جانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی