i کھیل

مائیکل کلارک کی نام لیے بغیر سینئر پاکستانی پلیئرز پر شدید تنقیدتازترین

February 17, 2026

آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان مائیکل کلارک نے بھارت سے عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کے سینئر کرکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انڈیا کے سابق کرکٹرز کے علاوہ غیرملکی کرکٹرز بھی سینئر پاکستانی پلیئرز کی خامیوں پر بات کررہے ہیں اور نشاندہی کررہے ہیں کہ ان کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔ کینگرو ٹیم کے سابق کپتان نے بھارتی ٹیم کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹرز کی رسوائی کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ پاکستان نے کیا کیا لیکن پاکستان کے کچھ سینئر پلیئرز کے لیے یہ آخری ورلڈکپ اور آخری موقع تھا۔44 سالہ مائیکل کلارک نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں ٹیموں کے درمیان بہت بڑا گیپ ہے، بھارت کافی عرصے سے پاکستانی ٹیم سے بہت آگے ہے اور اب یہ فاصلہ مزید بڑھ چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کو دیکھیں تو ان کے چند سینئر پلیئرز اچھا کھیلتے تھے مگر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی بات کی جائے تو یہ ان کا آخری موقع، آخری ورلڈکپ تھا۔ مائیکل کلارک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان اور نئے پلیئرز کیلیے پی ایس ایل کو دیکھ سکتے ہیں وہاں سے انھیں نیا ٹیلنٹ مل سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی