i کھیل

مائیک ہیسن کی بیٹی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کِٹ میں تصویر وائرلتازترین

February 03, 2026

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی بیٹی نے اسکول میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کِٹ پہن لی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی ذاتی زندگی کی ایک خوبصورت جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں ان کی ننھی بیٹی کو سڑک پر چلتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔مائیک ہیسن نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی یہ تصویر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ تصویر خوب چھائی رہی۔تصویر کے ساتھ کیپشن میں مائیک ہیسن نے لکھا ہے کہ میری سب سے چھوٹی سپورٹر آج اپنی ٹیم کی کِٹ پہن کر اسکول گئی، اپنی تمام بچیوں کو بہت یاد کرتا ہوں۔مداحوں کی جانب سے اس تصویر پر محبت بھرے تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین نے اسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک خوبصورت اور مثبت پیغام قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی