i کھیل

ہم ابھی بھی شادی شدہ ہیں، ابھیشیک کی ایشوریہ سے طلاق کی تردیدتازترین

August 12, 2024

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کی خبروں پر ایک طویل عرصے خاموشی اختیار کیے رکھنے کے بعد بالآخر لب کشائی کردی۔طویل عرصے طلاق کی خبروں پر چپ سادھ رکھنے کے بعد اب ابھیشیک بچن نے برطانوی میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوالات پر اپنا جواب دیتے ہوئے ان رپورٹرس کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیے جو ان کی اور ایشوریا کی طلاق کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ابھیشیک بچن نے طلاق کے سوال کے جواب میں اپنی ویڈنگ رِنگ دکھائی اور کہا کہ ہم ابھی بھی شادی شدہ ہیں اور میرے پاس اس حوالے سے کچھ اور بتانے کو ہے نہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ آپ سب کسی بھی بات کو اپنے حساب سے رنگ دے دیتے ہیں، مجھے سمجھ آتا ہے کہ آپ سب یہ کیوں کرتے ہیں کیونکہ آپ کو خبریں شائع کرنی ہوتی ہیں۔ابھیشیک نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں، ہم سیلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب سہانا ہی پڑتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی