معروف لوک گلوکار عالم لوہار کو اپنے لاکھوں پرستاروں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے۔چمٹا بجا کر جگنی گانے اور دنیا بھر میں دھوم مچانے والے نامور لوک گلوکار یکم مارچ 1928 کو گجرات میں پیدا ہونے والے عالم لوہار نے کم عمری میں ہی گلوکاری شروع کردی۔عالم لوہار نے فوک گائیکی میں جو بھی گایا کمال گایا، ہیر وارث شاہ گا کر تو انہوں نے خوب نام کمایا۔ عالم لوہار پنجاب بھر میں سجنے والے میلوں ٹھیلوں میں صوفیانہ کلام اس انداز میں پیش کرتے کہ سننے والوں پر وجد طاری ہو جاتا۔عالم لوہار نے 70 کی دہائی میں انگلینڈ، کینیڈا، ناروے اور جرمنی سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کی،فنی خدمات پر انہیں انہیں پرائیڈآف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔عالم لوہار تین جولائی 1979کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے لیکن وہ اپنے فن کی وجہ سے آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی