لوئر چترال کے مقامی شکاری ذیشان ناصر نے وادی ارکاری میں ہمالین آئی بیکس کا کامیاب شکار کر کے نمایاں اعزاز حاصل کر لیا۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف لطیف الرحمان نے بتایا کہ یہ شکار جاری ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے دوران کیا گیا، شکار کئے گئے ہمالین آئی بیکس کی عمر 10 سال تھی جبکہ اس کے سینگوں کا سائز 43.5 انچ ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق وادی ارکاری میں مثر حفاظتی اقدامات کے باعث ہمالین آئی بیکس کی آبادی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ قوانین کے تحت شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد حصہ ویلیج کنزرویشن کمیٹیوں کو دیا جاتا ہے جو مقامی فلاح و بہبود، تعلیم اور صحت کے مختلف منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔ماہرین اور مقامی افراد نے ٹرافی ہنٹنگ کو پائیدار سیاحت کے فروغ اور جنگلی حیات کے تحفظ کا ایک کامیاب ماڈل قرار دیا ہے جس سے نہ صرف قدرتی وسائل کا تحفظ ممکن ہو رہا ہے بلکہ مقامی آبادی کو معاشی فائدہ بھی حاصل ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی