i کھیل

لنکن پریمئیر لیگ،فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرلیںتازترین

May 22, 2024

سری لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) 2024 کے ڈرافٹ میں فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرلیں۔ ایل پی ایل 2024 یکم جولائی سے 21 جولائی تک کھیلی جائے گی، جس کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ گزشتہ روز ہوئی، افتخار احمد کو دمبولا ٹھنڈرز نے 50 ہزار ڈالرز میں پِک کیا جبکہ وکٹ کیپر اعظم خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو بی لوو کینڈی نے 50 اور 30 ہزار ڈالر کے عوض حاصل کیا۔ اسی طرح دیگر کھلاڑیوں میں محمد وسیم جونئیر کو کولمبو اسٹرائیکرز نے 20 ہزار ڈالرز، سلمان علی آغا کو 10 ہزار ڈالرز میں بی لوو کینڈی نے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔ نوجوان فاسٹ بولر محمد علی 10 ہزار ڈالرز میں بی لوو کینڈی کا حصہ بنے جبکہ حیدر علی کو دمبولا ٹھنڈرز نے 25 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا۔ دوسری جانب ڈرافٹنگ کے بغیر ہی شاداب خان کو کولمبو اسٹرائیکرز نے ٹیم کا حصہ بنائے رکھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بڑے نام لنکا پریمیئر لیگ میں آکشن میں پک نہ ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی 2 لیگز کی پالیسی کی وجہ سے اکثر پاکستانی کرکٹرز کم معاوضے والی لنکا پریمیئر لیگ سے ڈیل کرنے کے بجائے زیادہ معاوضے والی دیگر لیگز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پاکستان کے حارث روف، زمان خان اور ابرار احمد میجر لیگ کیلئے ایکشن میں ہوں گے جو 4 جولائی سے 28 جولائی تک کھیلی جائے گی۔ جولائی کے آخر میں ہونیوالی دی ہنڈریڈ لیگ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور اسامہ میر ایکشن میں ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی