اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل کے شوہر و اداکار حسن احمد نے خواتین کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کردیا۔اداکار حسن احمد نے حال ہی میں اہلیہ سنیتا مارشل کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے جڑے کئی ایک سوالات کے جوابات پوری ایمانداری کیساتھ دیے۔دورانِ انٹرویو دونوں میاں بیوی سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کبھی کسی شخص سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوئی ہے؟سوال کے جواب میں سنیتا نے کہا کہ پہلی نظر کی محبت کے بارے میں، میں تو کچھ نہیں کہہ سکتی، اس کے بعد حسن احمد نے کہا کہ مردوں کو پہلی نظر میں محبت ہو جاتی ہے اور شادی سے قبل میں بھی ایسا ہی تھا کہ مجھے بھی لڑکیوں کو دیکھتے ہی محبت ہو جاتی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی