i کھیل

لڑکیاں سمجھیں سہارا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا، نمرہ خانتازترین

August 21, 2024

اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ سہارا دینے والا یا برے وقت میں کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ایک حادثے کے دوران ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، تب انہیں دوسری کی محتاجی کا احساس ہوا تھا اور سب سے بری جسمانی محتاجی ہوتی ہے، جب انسان ہر کام کے لیے دوسروں کا محتاج بن جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان نے کہا کہ ٹوٹے دل کا کوئی علاج نہیں ہوتا، ٹانگ ٹوٹنے کی پھر بھی دوائی مل جاتی ہے۔انہوں نے دل کے ٹوٹنے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی خاتون کا دل ٹوٹتا ہے تو فوری طور پر سہارا دینے کے لیے دوسرا مرد آجاتا ہے۔نمرہ خان کے مطابق تاہم لازمی نہیں کہ ہر سہارا دینے والا شخص بھی اچھا ہو اور آج کل کی لڑکیوں کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو وہ کچھ نہیں کہیں گی، کیوں کہ لڑکے ہی تو سہارا بن کر آتے ہیں اور دھوکا بھی دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی