i کھیل

لڑکیاں اپنی زندگی کا اختیار اپنے ہاتھ میں لیں، اپنے خوابوں کو پورا کریں' ثمینہ احمدتازترین

June 25, 2024

سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے تمام خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی اپنے ہاتھ میں لیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے نوجوانوں خاص طور سے خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے خوابوں کو کبھی ضائع نہ ہونے دیں۔ اپنے شوق اور خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کبھی بھی وقت کا انتظار مت کیجئے بلکہ انہیں فورا پورا کرلیجئے ورنہ زندگی میں پچھتاوے رہ جاتے ہیں۔ثمینہ احمد کے مطابق اپنے خوابوں کو کبھی ادھورا نہ چھوڑیں خاص طور پر لڑکیاں، یہ بہت ضروری ہے کہ اپنے خوابوں کو پورا کیا جائے، جس پر ان کی حمایت ان کے شوہر نے بھی کی۔ انہوںنے کہا اس میں بہت سی رکاوٹیں آ سکتی ہیں، آپ کئی بار ناکام ہو سکتے ہیں اور ممکن ہے کہ لوگ آپ کی حوصلہ شکنی بھی کریں، آپ کو نیچے کھینچنے کی کوشش بھی کریں گے، لیکن تمام تر حالات اور رکاوٹوں کے باوجود، اگر آپ اپنے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں، تو اس سے بہتر اور کوئی چیز نہیں ہے۔ثمینہ احمد نے کہا یہ اپنی زندگی کو اپنے ہاتھ میں، اپنے اختیار میں لینے کی بات ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی