اداکارہ مریم نفیس اپنی ادکاری کے ساتھ ساتھ بے باک شخصیت اور حاضر جوابی کے باعث خاصی مشہور ہیں۔حال میں اداکارہ لندن کی سیر کررہی ہیں اور اس دوران اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر وقفے وقفے سے اپنی مصروفیات کی تصاویر مداحوں کے لیے شیئر کرتی رہتی ہیں۔ایسے ہی ایک تصویر میں لندن کے مشہور زمانہ برج پر سیاہ رنگ کے مختصر لباس میں ملبوس اداکارہ ہاتھ میں پکڑی آئس کریم کون سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔تصویر پرکمنٹس کرتے ہوئے جہاں بہت سے صارفین نے مریم نفیس کی خوبصورتی کی تعریف کی وہیں بہت سے افراد نے انہیں لباس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایسے ہی ایک کمنٹ میں صارف نے کہا کہ جب غیر ملکی افراد پاکستان آتے ہیں تو وہ یہاں کے روایتی کپڑے پہنتے ہیں اور جب پاکستانی باہر جاتے ہیں تو ان کے لباس چھوٹے ہوجاتے ہیں۔ جس کے جواب مریم نفیس کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی فخر کی بات نہیں ہے، انہیں اپنے آپ کو ڈھکنا پڑتا ہے تا کہ آپ انہیں تاڑ تاڑ کر مر نہ جائیں۔ساتھ ہی انہوں نے کڑوے حقائق کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی