بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کترینہ کیف سے ملانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ زرین خان نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو میں بتایا کہ فلم ویر کے بعد میری زندگی بہت بری ہوگئی تھی اور اس فلم کی وجہ سے مجھے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، یہ ایک بڑی فلم تھی، یہ اب بھی میرے لیے زندگی بدلنے والا لمحہ ہے، شروع میں مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی کہ میرا موازنہ کترینہ کیف سے کیا جا رہا ہے وہ بہت خوبصورت ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ انڈسٹری میں میرے لیے چیزیں بالکل برعکس ہوگئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی