امریکا کی نامور ٹینس سٹار اورایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں،خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 27سالہ جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے حریف امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ پھر امریکی حریف کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز سے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی