سینئر اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے اور معروف اداکار دانیال راحیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار قتل میں ملوث ہدایت کار نے ان کا فون چوری کرلیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ میں ایک فلم میں کام کر رہا تھا، اسی دوران فلم کے ڈائریکٹر اور ٹیم کے کچھ دیگر افراد میرے گھر ملنے کے لیے آئے اور ان کے جانے کے بعد معلوم ہوا کہ میرا فون غائب ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب فون چوری ہوا تو میں نے اسے تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کہیں نہیں ملا، اس دوران وہ ہدایت کار مجھ سے فون پر رابطے میں بھی تھا اور کہتا رہتا کہ مجھے اس فون کا سیریل نمبر دے دو میں اسے تلاش کرنے میں مدد کرتا ہوں۔یہاں یہ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ ہدایت کار کون تھے اور کیا ان کا فون بعد میں ملا یا نہیں لیکن انہوں نے یہ بتایا کہ مذکورہ ہدایت کار بعد میں ایک قتل میں بھی ملوث پایاگیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی