اداکار و ماڈل ارسلان خان نے اہلیہ و اداکارہ حرا خان کے رن مرید ہونے کا ثبوت دے دیا۔حال ہی میں انڈسٹری کے اس کپل نے نجی ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کئی اہم موضوع پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔دوران انٹرویو میزبان کی جانب سے اہلیہ کی خدمت کرنے اور انکا خیال رکھنے کے بعد ملنے والے القابات سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ارسلان خان نے خود کو ہی رن مرید قرار دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔سوال کے جواب میں ارسلان خان نے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں، کیونکہ وہ اپنی بیوی کا بہت احترام کرتے ہیں اور اس سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپنی بیوی کا ساتھ دینا اور اس کی عزت کرنا رن مرید کہلانا ہے تو انہیں اس پر فخر ہے۔ارسلان نے یہ بھی کہا کہ شادی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا اور ایک دوسرے کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے اور اگر کوئی اس پر تنقید کرتا ہے تو وہ اس کی پرواہ نہیں کرتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی